’سوراج ابھیان‘ اور سوراج انڈیا نے نوٹ کی منسوخی کو غیر اعلانیہ ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے اتوار کو کالے دھن کے خلاف جنتر منتر پر ریلی کرنے کا اعلان کیا ہے۔
سوراج انڈیا کے صدر یوگیندر یادو اور ’سوراج ابھیان‘ کے صدر پرشانت بھوشن نے آج پریس کانفرنس میں کہا کہ پارلیمنٹ
کا کل ختم ہونے والا سرمائی اجلاس لوگوں کے مسائل پر بحث کرنے میں پوری طرح ناکام رہا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن پارٹی دونوں ہی کالے دھن اور بدعنوانی کے بارے میں عوام کے خدشات کے تئیں بالکل بھی سنجیدہ نہیں تھے۔